اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ لبنان کے شہر ضاحیہ کے شمالی علاقے میں گزشتہ رات گئے ایک خود کش دھماکے میں ۱۹ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضاحیہ کے شمالی علاقے میں ہونے والا یہ کار بم دھماکہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب ایک قہوہ خانے میں لوگ برازیل اور کیمرون کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھ رہے تھے۔
لبنان کے ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ اس دھشتگردانہ دھماکے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہسپتالوں سے وابستہ ذرائع نے زخمی ہونے والوں کی تعداد ۱۹ بیان کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے والی جگہ کے قریب جمع شدہ افراد تکفیری گروہوں کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی تقریبا دو ماہ بعد ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ۳۳ زخمی ہوئے تھے۔












۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲